سعودی عرب: حرمین شریفین سمیت ملک بھر میں نماز استسقا

466
سعودی عرب: حرم مکی، مسجد نبوی اور مختلف شہروں کی مساجد اور میدانوں میں نمازِ استسقا ادا کی جارہی ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین سمیت سعودی عرب کی بیشتر مساجد میں نماز استسقا ادا کی گئی۔خبررساں اداروں کے مطابق نماز استسقا کے اجتماعات میں گورنروں سمیت اعلیٰ عہدے دار وں نے شرکت کی۔ نماز استسقا کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا، جس میں مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، پولیس کے سربراہ جنرل عید بن سعد عتیبی اور مسجد الحرام فورس کے سربراہ کرنل محمد بقمی بھی موجود تھے۔ کی امامت کے فرائض مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد جہنی نے سرانجام دیے۔ ادھر مسجدنبوی میں نماز کی امامت شیخ عبد الباری ثبیتی نے کی اور خطبے میں مسلمانوں کو توبہ و استغفار کی تلقین کی۔