وزیراعظم کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،متحدہ علماء محاذ

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر( متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری نے مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ سے ملاقاتوں میں کہاہے کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک ملک و مسلک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یہ بیان جرأت مندانہ و خوش آئند ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امریکی دبائو نہیں ہے اور جب تک فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کریںگے۔