فراہمی ونکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرنے کی ہدایات

11

کراچی (اسٹاف رپورٹر(وزیربلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایت ہے کہ منتخب نمائندوں سے موثر رابطہ رکھا جائے ، ان کی جانب سے اجاگر کیے گئے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل بلاکسی امتیاز ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں۔ ترجمان واٹربورڈ کے مطابق کورنگی، لانڈھی ،شاہ فیصل کالونی ، ملیر ،گڈاپ، گلشن اقبال،بلدیہ ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنایاجارہاہے ۔