ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں ہوٹل اور شادی ہال سیل

86

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی سخت ہدایات پر اسٹنٹ کمشنر آرام باغ ڈاکٹر عمران، اسسٹنٹ کمشنر سول لائن ولید بیگ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر شیرینہ اسد کے ضلع کے مختلف علاقوں میں مارکیٹس، ریسٹورنٹ اور کوچنگ سینٹرز کے دورے ۔صدر،کلفٹن ،لیاری ،برنس روڈ اور پاکستان چوک پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہال،دکانیں، ریسٹورنٹ سیل،10تا50ہزار روپے جرمانہ عائد اور متعدد کو وارننگ دے دی گئی۔