موٹرسائیکل لفٹرز اور منشیات فروشوں سمیت20 ملزمان گرفتار

274

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو اور کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل لفٹرز،منشیات وگٹکا فروشوں اوردیگر جرائم میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، مسروقہ موٹرسائیکلیں،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن/سی آئی اے پولیس نے سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو سی سمیرا گارڈن سروس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل لفٹرز سعد اور محمد فیصل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد ان کے پارٹس کھول کر کباڑیوں کو فروخت کردیتے تھے، ایک اور کارروائی میں دو اسٹریٹ کرمنل محمد شاہد عرف بھورا ورمحمد کامران عرف ابا کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ڈاکس پولیس نے منشیات فروش عبدالغفور عرف گوگا کو گرفتارکرکے ایک کلو 60 گرام چرس برآمد کرلی۔ملیر کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان ماجد الرحمن اور عرفان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔گارڈن پولیس نے ایک ملزم سنیل مسیح کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاکلری پویس نے تین ملزمان یوسف عامر اورسہیل کو بریگیڈ پولیس نے دو ڈاکو خرم اور یاسین گرفتار کرلیے۔بغدادی پولیس نے گٹکا ماوا کے کارخانے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظہیر عرف بادشاہ کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں تیار گٹکا،خام مال ودیگر سامان برآمد کرلیا۔پاک کالونی پولیس نے گٹکا ماوا فروش عمران کو گرفتار کرکے مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔سعید آباد پولیس نے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔جمشید کوارٹر پولیس نے گٹکا ماوا فروش سلیم کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔