کوچوں کے 3مسافروں سے اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل اور چرس برآمد

164

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان)کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹو کراچی دو مختلف مسافر کوچوں میں سوار 2مسافر وں سے 7.180کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل اورایک مسافر سے 8.5 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافر اسمگلر زکو حراست میں لے لیا ۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقے سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا51 ہزار 800لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیاگیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 27کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات،ڈیزل اور3 اسمگلر ز کو حراست میںلے کرمزیدتفتیش جاری ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔