جامعہ کراچی:کوروناکے پیش نظر ایڈمیشن فنڈمیں اضافہ

271

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرصدارت داخلے برائے سال 2021 ء کے حوالے سے اجلاس گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کرونا وائر س کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈ میں پچاس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ایسے طلبہ وطالبات جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر ہیں ان کی داخلہ فیس مذکورہ فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔شیخ الجامعہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری پوری کوشش ہے کہ حصول علم کے خواہشمند طلبہ وطالبات کا محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیمی سال ضائع نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی ذہین اور ضرورت مند طلبہ کی مالی معاونت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔