شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں،شاہ عبدالحق قادری

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کرا چی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ ہما ری زندگی کا مقصد دین مصطفی کی ترویج و اشاعت اورملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہونا چاہیے۔ امت مسلمہ کو شان رسالت میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں، ملک و قوم کو مغربی حکمرانوں سے نہیں اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ مسلم حکمران فرانسیسی حکومت کی سر پرستی میں اہانت رسالت کے خلاف مذمتی بیانات سے آگے بڑھ کر غیرت ایمانی و جرات کے ساتھ عملی اقدام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتیں تجارتی و مالی مفادات اور پابندیوں کے خوف سے یورپی ممالک سے احتجاج سے کتراتے ہیں۔انہوں نے جما عت اہلسنّت کراچی کے ذمے داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقوق و نظر یا ت کے تحفظ کیلیے منظم ہو کر دین کے غلبہ اور بد ی کی قو تو ں کو ختم کر نے کیلیے اپنی تما م تر صلا حیتو ں کو بر وئے کا ر لا نا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو قومیں اسلاف کی فکر و نظریات کو فراموش کرتی ہیں وہ قو میں انتشار،بدنظمی کا شکا ر ہوجاتی ہیں ۔