حکومت دعووں کے بجائے معیشت مستحکم بنائے،ثروت اعجاز

141

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت دلاسوں اور دعووں کے بجائے معیشت کے استحکام کو یقینی بنائے،آٹا اور چینی مافیاز کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرکے قیمتوں میں کمی کی جائے،ملک کے دفاع وسلامتی کے لیے پاک افواج کے ساتھ ہیں،بھارت کی ایل او سی پربزدلانہ کارروائیاں کھلی دہشتگردی اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو حل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا ، مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے،کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلیے شعوری مہم سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وعوامی مفادات کیلیے تمام اکائیوں کو حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینا چاہیے،مہنگائی وبے روزگاری کو ختم کرنے کیلیے مذہبی وسیاسی جماعتوں کو بھی عملی طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔