اورنگی ٹاؤن سے ناشپاتی گروپ کے 2 ڈاکو گرفتار

273

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی میں شہری 35 لاکھ لوٹنے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے راہگیر کو قتل کرنے والے ناشپاتی گروپ کے دو ڈاکوئوں کو اقبال مارکیٹ پولیس نے گرفتا ر کرلیا، ملزمان دوران ڈکیتی قتل، اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی کی 50سے زائدوارداتوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ملزمان محمد نعیم عرف شامیر ولد شمیم اور قاسم خان عرف ناشپتی ولد عزت خان سے اسلحہ برآمد ہوا ۔ملزمان اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ہنڈا سوک کار نمبری AHD-077 میں آکر محمد جاوید خان نامی شہری سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے 5 اکتوبر 2020 کو 2شہریوں سے اسلحہ کے زور پر 35 لاکھ روپے چھینے تھے ۔