گورنر کی زیرصدارت سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا اجلاس

139

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی (SILC )کا اعلیٰ سطح کا اجلاس گورنر ہائوس سندھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری ، چیئرمین ای او بی آئی اظہر حمید، معروف صنعتکار اور صنعتی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات اور صوبہ میں صنعتوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صنعتوں کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں ، اس ضمن میں ذوالفقار بخاری کی وزارت بزنس کمیونٹی کے EOBI سے متعلق مسائل کا تدارک کرے گی ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ای او بی آئی کی کلیکشن جتنی زیادہ بڑھے گی غریب کا اتنا ہی زیادہ فائدہ ہے۔