کرغیزستان کے سفیر کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرغیزستان کے سفیربرائے پاکستان ایرک بھیشیم بیو کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد ، مہتمم مولانا نعمان نعیم ،نائب مولانا فرحان نعیم ودیگر سے ملاقات کی ، بنوریہ میں زیر تعلیم کرغیز طلبہ کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ مولانا نعمان نعیم نے معزز مہمان کو جامعہ کا تعارف ، اہداف اور تعلیمی شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پرایریک بھیشم بیو نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے علمی، فلاحی اور رفاہی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اور بالخصوص مسلم دنیا کو جامعہ بنوریہ عالمیہ جیسے دینی اداروں کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو دینی علوم کے حوالے سے سیراب کرسکیں،خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، ہم مشکور ہیں جامعہ نے ہمارے طلبہ کو دینی علوم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیااور حکومت نے ویزوں کے پروسس کو آسان بناکرطلبہ کیلیے آسانیاں پیدا کیں۔ مہتمم جامعہ مفتی نعمان نعیم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مدارس دینیہ پوری دنیا میں تعلیم کو عام کررہے ہیں، مدارس منفی پروپیگنڈوں کا جواب تعلیمی میدان میں ترقی کرکے دیا ہے یہی وجہ ہے آج دینی علوم کے حصول کیلیے پاکستانی دینی مدارس غیر ملکی طلبہ کی پہلی ترجیح ہے۔