ڈیفنس میں تیز رفتار آئل ٹینکر گھر میں جاگھسا

191

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہوکر گھر میں جاگھسا، خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق آئل اور واٹر ٹینکرز کے ڈرائیوروں کی غفلت اور لاپروائی کے باعث شہر قائد میں روزانہ کسی نہ کسی شہری کو جان سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر شہریوں کے جاں بحق یا زخمی ہونے کے باوجود ٹریفک انتظامیہ ہیوی ٹریفک کیلیے پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث گھر کی بیرونی دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے بعد ٹینکر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔