جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ

176

کراچی (پ ر )ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین عبدالرئوف تابانی نے کہا کہ حکومت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کرکے مریضوں پر بڑا ظلم کیا ہے جبکہ بخار، سردرد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش ، فلو، اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھ، کان، دانت، منہ، اور بلڈ انفیکشن ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے حکومت کو یہ اضافہ فوری واپس لینا چاہیے اور شوگر، بلڈ پریشر، ڈایا لیسز، تھیلی سیمیاء مریضوں کو مسلسل ادویات لینی ہوتی ہیں انہیں داوئوں پر سبسڈی ملنی چاہیے۔