کھاریاں: پاک روس مشترکہ مسلح فوجی مشقیں ’’دروزبہ 5‘‘ ختم

365

راولپنڈی (صباح نیوز) پاک روس مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں دروزبہ فائیو ختم ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب کھاریاں کے قریب نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر میں ہوئی، تقریب میں روسی سفیر ڈنیل گینج اور آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن نے شرکت کی، دونوں مسلح افواج کے حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ دونوںممالک کے دستوں نے اپنی صلاحیتوں، مختلف مشقوں سمیت انسداد دہشت گردی آپریشنز کا مظاہرہ کیا۔ مشترکہ مشقیں 2 ہفتے جاری
رہیں۔ شرکاء نے انسداد دہشت گردی آپریشنز سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔ دروزبہ کے عنوان سے پہلی پاک روس مشترکہ مشقیں 2016ء اور تیسری 2018ء میں پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں جبکہ دوسری اور چوتھی مشقیں 2017ء اور 2019ء میں روس میں ہوئیں۔