سیکرٹری قانون پنجاب سب سے مہنگے سیکرٹری بن گئے

261

لاہور (آن لائن) سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور موجودہ سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان پنجاب کے سب سے مہنگے سیکرٹری بن کر سامنے آئے ہیں۔ سیکرٹری
قانون بہادر علی خان کو بطور سیکرٹری دی جانے والی تنخواہ اور مراعات کا کیس محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ مراعات کے مطابق سیکرٹری قانون پنجاب کو ساڑھے 7 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ وہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے عہدے سے ایک لاکھ روپے سے زاید پنشن بھی وصول کریں گے۔ سیکرٹری قانون کے گھر کے تمام یوٹیلٹی بلز سرکار ادا کرے گی، ان ماہانہ میڈیکل ایک صوبائی وزیر کے ماہانہ میڈیکل کے برابر ہوگا۔