جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

85

راولپنڈی (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی کی
صورتحال اور خصوصی طور پر افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں تنازعات کی روک تھام اور افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ معزز مہمان نے افغانستان میں امن کے مشترکہ مقصد کے لیے امریکی تعاون جاری رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔