بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

281

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی‘ مزید4کشمیری نوجوان شہید۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، قابض فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے نوجوانوں کو جموں سری نگر شاہراہ پر واقع ٹول پلازہ پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک ٹرک میں جموں سے سری نگر کی جانب جارہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگئے ۔دوسری جانب ضلع پونچھ میں گرنیڈ حملے میں بھارتی فوج کا ایک افسر زخمی ہو گیا۔