میگا منی لانڈرنگ اورپارک ریفرنس کی سماعت25نومبر تک ملتوی

223

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ اورپارک ریفرنس کی سماعت25نومبرتک ملتوی کردی۔ دوران سماعت عدالت نے کہاکہ ایل این جی کیس کی سماعت کے باعث آج سماعت نہیں ہو
سکے گی، عدالت نے آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک سے استفسارکیاکہ آپ عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو رہے، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں مصروف تھا۔