سندھ حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں بغیر علامات کورونا ٹیسٹ پر پابندی عائد کردی

141
HYDERABAD: A paramedic taking samples to test for the corona virus disease (COVID-19) at Govt hospital Latifabad. INP PHOTO by Yasir Rajput

کراچی:سندھ حکومت نے سرکاری لیبارٹریوں میں 60 سال سےکم عمر بغیر علامات کے کورونا ٹیسٹ پر پابندی لگادی گئی۔

اس حوالے سےمحکمہ صحت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں کورونا کٹس کی شدید کمی ہے جس کی باعث اب سرکاری لیبارٹریوں میں صرف علامات والے مریضوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مریضوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوسکے گا جنہیں دیگر بیماریاں ہیں، تعلیمی اداروں کے اسٹاف اور طلبہ کے ٹیسٹ علامات پرہی ہو سکیں گے۔

سندھ کی سرکاری لیبارٹریوں میں ملک سے باہر جانے والوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔