ارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڑرامہ پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا

1482

اسلام آباد: پاکستان میں ترک ڈرامے’ ارطغرل غازی‘ کی ریکارڈ توڑ مقبولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ایک اور ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کو اردو ڈبنگ کے ساتھ سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نےاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صوفی ازم پر مبنی ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ سیریل آپ جلد پی ٹی وہ ہوم پر دیکھ سکیں گے، ’یونس ایمرے‘ کو ’راہ عشق‘ کے نام سے نشر کیا جائے گا۔

https://twitter.com/PTVHomeOfficial/status/1329156469267238914?s=20

44 اقساط اور دو سیزن پر مشتمل ترکش سیریز یونس ایمرے کو 2015 میں ترکی کے چینل پر نشر کیا گیا تھا، ترکش ڈرامے یونس ایمرے کو وزیراعظم پاکستان کی خواہش پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔