‘عرب ترک خارجہ پالیسی کی مداح نکلے’

387

واشنگٹن کے عرب سینٹرنے ایک سروے کیا ہےجس میں دنیا کے سات بڑے ممالک کی خارجہ پالیسی پر عرب دنیا کا موقف معلوم کیا گیا۔

سروے میں عرب دنیا نے سب سے زیادہ ترک خارجہ پالیسی کو مثبت قرار دیا، سروے میں شامل 58 فیصد لوگوں نے ترکی کی خارجہ پالیسی کو مسلم دنیا کے لئے ایک بہترین خارجہ پالیسی قرار دیا۔

سروے میں 28 فیصد لوگوں نے منفی اور 14 فیصد نے کسی طرح کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ترکی کے بعد چین کی خارجہ پالیسی کو عرب دنیا نے دوسرے اور جرمنی کو تیسرا نمبر دیا۔

سال 2019 اور 2020 میں امریکا، روس، ایران اور فرانس کی خارجہ پالیسیوں کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار دیا گیا۔ 58 فیصد سے زائد لوگوں نے امریکہ اور ایران کی خارجہ پالیسی کو مسلم دنیا کے لئے منفی پالیسی قرار دیا۔

سروے میں 89 فیصد لوگوں نے اسرائیل، 81 فیصد نے امریکہ اور 67 فیصد نے ایران کو خطے کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

یہ سروے 13 عرب ممالک الجیریا، مصر، عراق، اردن، کویت، لبنان، موریطانیہ، مراکش، فلسطین، قطر، سعودی عرب، سوڈان اور تیونس میں کیا گیا جس میں 28 ہزار 288 افراد کے فیس ٹو فیس انٹرویو کئے گئے۔