کرپشن کرنے والے ہر فرد کوسامنے لایا جائے گا، معاون خصوصی وزیر اعظم

317

گوجرنوالہ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے ہر فرد کو عوام کے سامنے لایا جائے گا، مستقبل میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ایک ایک حواری کو سامنے لائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ  شریف خاندان خود کو رنجیت سنگھ کا وارث سمجھتا ہے، سابق میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام بھی مقدمات بھگت رہے ہیں، عوام اورسرکارکی زمینوں پرقبضے کیلئے یہ لوگ سیاست میں آتے ہیں،شریف خاندان کا سیاست میں آنے کا مقصد مال پانی بنانا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ سیاسی انتقام نہیں ہے،ن لیگ،پیپلزپارٹی یاہماری پارٹی کاہوکرپشن پرکارروائی ہوگی،جس کوشہرکابادشاہ بنایاہوا تھا اسی نے سرکاری زمینوں پرقبضہ کررکھاتھا،عمران خان نے سکھایا ہے کہ دوسروں کے بزرگوں کی عزت کریں۔