جماعت الدعوۃ کے سربراہ کو ساڑھے10 سال قید کی سزا

517

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جماعت الدعوہ پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو غیر قانونی فنڈنگ کیس میں قید کی سزا اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دونوں کیسز میں مجموعی طور پر ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ جماعت الدعوہ کے دوسرے سینئر رہنماؤں میں پروفیسر ظفر اقبال اور یحیٰ مجاہد کو بھی ساڑھے 10 سال کی قید اور حافظ عبدالرحمان مکی کو چھے ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام ثابت ہونے پر حافظ سعید سمیت دوسرے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں جبکہ دیگر دوسرے 2 کیسز میں بھی الزام ثابت ہونے پر سینئررہنماؤں کو  سزا سنائی تھی۔

واضح رہے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا۔