پاک روس مشترکہ فوجیں مشقیں دروزبہ فائیو اختتام پذیر

714

راولپنڈی : پاکستان اور روس مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں دروزبہ فائیواختتام پذیر ہوگئیں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  روسی سفیر ڈنیلاگینج اورآئی جی ٹی ای لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن نے اختتامی تقریب میں شرکت کی،دونوں مسلح افواج کے حکام بھی تقریب میں موجود تھے، دونوں ممالک کے دستوں نے اپنی صلاحیتوں اور انسداد دہشت گردی آپریشنزکا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشقیں تربیلا اورقومی انسداد دہشتگردی سنٹرپبی میں ہوئیں، مشترکہ مشقیں 2 ہفتے جاری رہیں، شرکا نے انسداد دہشتگردی آپریشنزسے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔