آئی ایم ایف بجلی سیکٹرکا خسارہ کم کرنا چاہتا ہے ، مشیر خزانہ

398

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے بجلی سیکٹرکا خسارہ کم کیا جائے، انرجی سیکٹر میں بہتری لانا آئی ایم ایف کی منشا اورہمارے مفاد میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اچھے تعلقات ہیں،روزانہ کی بنیاد پررابطہ ہے،حکومتی اخراجات کنٹرول کررہے ہیں، حکومت اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لے رہی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملٹری اخراجات منجمد کیے ہیں،سویلین حکومت کے اخراجات کوکم کیا، آمدن اوراخراجات مثبت ہوگئے،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔