سندھ میں کورونا کی صورتحال

933

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ میں کورونا کی بھڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کورونا کے اعدادو شماربیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں دران  کورونا کے مزید 14470 نمونے ٹیسٹ کئے گئے،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 1193نئے کیسز سامنے آئے،  سندھ میں ابتک کورونا کے 1859287 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں ابتک 159752 کیسز ہوچکے ہیں،

 مراد علی شاہ نے بیان میں واضع کیا کہ آج کورونا کے مزید 260مریض صحتیاب ہوگئےجبکہ ابتک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 144316 ہوگئی ، آج کورونا کے باعث مزید 16 مریض انتقال کرگئے، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2780ہوگئی ہے،

 وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت 12656 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ ,12119مریض گھروں اور8 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں. مختلف اسپتالوں میں 529مریض زیرعلاج ہیں، کورونا متاثرہ 449 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،

 مرادعلی شاہ نے سندھ میں کورونا کی صورت حال  کے حوالے سے آگاہ کیا کہ اس وقت کورونا کے 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور صوبہ بھر کے 1193 کورونا کیسز میں 837 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں324 ،جنوبی کراچی میں 218، اور کورنگی میں 119نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ضلع وسطی میں 109، ملیر میں 45  اورضلع غربی 22 مزید کیسز ظاہر ہوئے،

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ کے شہروں کے اعدادو شماربیان کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد 143، سکھر19، مٹیاری18، عمرکوٹ14 کیسز ہیں، شہید بینظیرآباد اوردادو11-11 اور ٹھٹہ 10 کیسز ہیں، میرپورخاص8، گھوٹکی8، جامشورو7 کیسز ہیں،جیکب آباد، قمبر اور نوشہروفیروز5-5 کیسز ہیں، سانگھڑ اور ٹنڈوالہیار3-3 کیسز ہیں، بدین  اور شکارپور2-2 ، کشمور اور خیرپور1-1 کیسز ہیں،