کورونا لاک ڈاؤن: درآمداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ

539

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی آمدن تومتاثرہوئی لیکن عوام کے مہنگے شوق بھی برقرار رہے،چار ماہ میں 92ارب روپے 76کروڑ کے اسمارٹ فون امپورٹ کیے گئے۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں غریبوں سے دووقت  کی روٹی چھینی وہیں مہنگے برانڈز امپورٹ ہوتے رہے،گاڑیوں ، دودھ مکھن اور چائے کی درآمد میں اضافہ ہوا۔

کورونا کے لاک ڈاؤن میں اسمارٹ فون درآمد میں 43فیصد اضا فہ ہوا، گذشتہ سال اسی مدت میں 60ارب روپے کے موبائل فونز منگوائے گئے تھے،اسی طرح کاروں کی درآمد میں 185فیصد اضافہ ہوا،کھانے پینے کی اشیاؤں پر بھی 3سو 78روپے خرچ ہوئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 43فیصد زیادہ ہے۔

لاک ڈاؤن میں 16ارب 60کروڑ کی چینی ،31ارب کی چائے،30ارب کی دالیں اور پام آئل بھی ایک سو دس ارب کا منگوایا گیا،35ارب روپے کی گندم ،10ارب کے مصالحے ،کپاس سمیت 157ارب کا ٹیکسٹائل کا سامان  اور لوہا، اسٹیل اور ٹائر بھی درآمد کیے گئے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد  پر سب سے زیادہ 5سو25ارب روپے خرچ ہوئے،آن لائن کمپنیوں نے بھی اس مدت میں خوب کمائی کی ہے۔