پاکستان میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی

599
Activists of the newly-formed Pakistan Democratic Movement (PDM), an opposition alliance of 11 parties, gather during the first public rally in the eastern city of Gujranwala on October 16, 2020. (Photo by Arif ALI / AFP)

پاکستان میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی

حکومت نے کرونا کی دوسری لہر کے پیشِ نظرعوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عاید کردی ہے.

نیشنل کو آرینیشن کمیٹی کے اعلامیے کہ مطابق ملک بھر میں سیاسی و مذہبی اجتماعات  اور ۳۰۰ سے زائد افراد کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.۲۰نومبر سے گلی محلوں میں ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، محدود تقریبات میں بھی  کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا ،کھلی جگہوں پر منعقدکی جانے والی شادی کی تقریبات میں ۳۰۰سے زاید افراد شریک نہیں ہو سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی.

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پہلے ہی تحریکِ انصاف کے جلسے ملتوی کرچکے ہیں اورا نہوں نے اپوزیشن سے بھی جلسے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے. جبکہ اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ یہ سب ہماری تحریک کو کمزور کرنے کی سازش ہے وہ کسی بھی صورت سیاسی سرگرمیاں ملتوی نہیں کریں گے.