ترین شوگر ملز کو آڈٹ کیلیے منتخب کرنے کیخلاف رخواست جسٹس جوادحسن کو بھجوانے کی سفارش

235

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کے لیے سلیکٹ کرنے کیخلاف درخواست جسٹس جواد حسن کوبھجوانے کی سفارش کر دی۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جہانگیر ترین کی جے بلیو ڈی ملز کی درخواست پر سماعت کی جس میں ملز کو آڈٹ کے لیے سلیکٹ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔