نواز شریف کے کزن سمیت 6 افراد کے وارنٹ جاری

120

لاہور (نمائندہ جسارت) بینکنگ جرائم کورٹ نے نواز شریف کے کزن جاوید شفیع،طارق شفیع،عمران شفیع،زاہد شفیع،شاہد شفیع اورعلی پرویز کے وارنٹ جاری کردیے ۔ ملزمان کو21نومبر کوپیش کرنے کا حکم ۔ملزمان پربینک کی طرف سے اتفاق شوگر مل اور کشمیر شوگر مل کے نام پر کروڑوں روپے کا قرض واپس نہ کرنے کا الزام ہے.