راشد نسیم کی شیخ شوکت علی مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت

207

لاہور (نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے شیخ شوکت علی کی رہائش گاہ پر جا کر اہل خانہ سے ان کی وفات پر تعزیت اور افسوس کااظہار اور دعائے مغفرت کی ۔ راشد نسیم نے مشتاق احمد خان کی بیٹی اور عبدالوحید قریشی کے بہنوئی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ۔ امیر ضلع عقیل احمد شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔