لیاقت بلوچ کی کراچی کنگز کو پی ایس ایل چمپئن بننے پر مبارکباد

147

لاہور (نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل کا چمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بابر اعظم کی پوری سیریز میں شاندار کارکردگی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں نوجوان نسل کی خدا داد صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی قومی مشترکہ حکمت عملی بنائیں تو پاکستان ہر کھیل میں اپنا کھویا مقام حاصل کر سکتاہے ۔ حکومتیں نوجوانوں میں فٹ بال کھیل کو مقبول بنانے کے لیے سہولتیں مہیا کریں ۔