شہباز نے اراکین اسمبلی سے کروڑوں لیے، فردوس اعوان

162

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے ارکان اسمبلی اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان سے کروڑوں روپے کی وصولیاں کیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے دار شہباز شریف اپنی ہی پارٹی کے 51 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار روپے کے فنڈز ہڑپ گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزات کے مطابق سنہ 2010 ء سے 2015 ء کے درمیان رقوم شریف گروپ کے ملازم راشد کرامت کی نثار ٹریڈنگ کمپنی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔