قطر سے تعلقات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، آرمی چیف

160
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل(پائلٹ) سالم حمد عقیل ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر امیری ائر فورس کے کمانڈر میجر جنرل سلیم حماد عقیل آلنابت نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کے علاوہ پیشہ وارانہ امور اور سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں قطر ائر فورس کے کمانڈر نے ملاقات کی اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ قطری فوجی کمانڈر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کر تے ہوئے کہنا تھا کہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے اور قطری مسلح افواج کی تربیت میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے۔