پارک لین ریفرنس،زرداری کی استثنا کی درخواست منظور

224

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف زرداری وغیرہ کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران آصف زرداری اورعبد الغنی مجید کی حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست پیش کی گئی ، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی جبکہ گواہ کے بیان کو ریکارڈ کرنے کا عمل جاری رہا ، عدالت نے کہا کہ تاخیری حربے استعمال نہ کیے جائیں ، ملزمان کے وکلا حاضری دیں۔