وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پرکابل جائیں گے

502

اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کو کابل کادورہ کریں گے، دورے کے دوران افغان صدراشرف غنی اور عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات کریں گے ۔افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال ہوگا،افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے لیے تعاون پر غور ،سیاسی، سیکورٹی اور تجارتی واقتصادی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ سمیت پاک افغان بارڈرمینجمنٹ،کراس بارڈر ایشوز پر بھی بات ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا ایک روزہ دورہ ہے، وزیراعظم کے وفد میں اہم وزراشامل ہوں گے۔