گلگت کی طرح آزاد کشمیرکا بھی الیکشن جیتیں گے،مراد سعید

96

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران یہ بات ثابت ہوگئی کہ فرزند زرداری مجھ سے بھاگتا ہے، بلاول کی سیاست 2تین جلسوں کی مار ثابت ہوئی، اپوزیشن جلسوں اور سیاست میں فوج کو گھسیٹتی ہے اور ووٹ لینے کیلیے فوج کی تعریف کرتی ہے ، ان کے بیانیے کو عوام ردکر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے پچھلے 10برس میں گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا، دونوں پارٹیاں بتائیں انہوں نے سیاحت ، صحت ، روڈز اور انفرا اسٹرکچر ،پانی اور بجلی مسائل کے حل کیلیے کیا کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے عمران خان کی قیادت پر بھروسا کیا ہے، پی ٹی آئی سیاحت، صحت، بجلی پانی اور علاقے کے تمام مسائل حل کرے گی، بلاول سندھ کے عوام کے مسائل حل کریں،پی ٹی آئی نے 10 نشستیں اور ہماری اتحادی ایم ڈبلیو ایم ایک نشست جیت چکی ، آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔