کانجی کا مشروب، قوت ہاضمہ کے لیے مفید

2525

کانجی یا گاجر کانجی ایک روایتی پنجابی مشروب ہے تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کانجی انتہائی مزیدار ترش مشروب (کھٹے مشروب) ہے جو قوت ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم کے پیش نظر کانجی کا مشروب تیار کیا جاتا ہے یہ ایک روایتی پنجابی مشروب ہےجو انتہائی مزیدار ترش ہوتا ہے اورسرخ رنگ سے روغن (پینٹ) کی گئے مٹی کے برتن میں یہ گاجروں سے بنا شربت جو ٹھنڈی تاثیر کے سبب قوت ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور یہ شربت سستا ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے جبکہ ریڑھی بان کے مطابق کئی اجزاء کے استعمال سے اس مشروب کی تیاری ممکن بنائی جاتی ہے اور کانجی بازاروں اور گلیوں میں فروری کے مہینے سے مئی تک سیل ہوتی ہے۔

کالی گاجر، رائی، کلونجی، چقندر اور کالےنمک کےامتزاج سےتیارہونے والایہ مشروب اپنے اندر بے شمارفوائد سموئے ہوئے ہے اور یہ گرمی کی حدت کم کرنےمیں یہ مشروب بےمثال ہے اور جوفوری اثر کرکےطبیعت کو ہشاش بشاش کر دیتا ہے جبکہ  مزیدار ترش مشروب ہونےکی وجہ سےیہ ہاضمہ کےلیے بہت مفیدہے اور مہنگائی کے اس دور میں 20 روپےمیں ملنے والایہ سستا مشروب کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق شہرکےگنجان آباد علاقوں میں سجے کانجی کے ٹھیلوں پر کانجی پینے والوں کا رش اس بات کا ثبوت دیتا  ہےکہ لوگ آج بھی پرانی روایات کوزندہ رکھے ہوئے ہیں۔

گاجر کی کانجی جو کہ عام طور پر کالے رنگ کی گاجروں سے بنتی ہے اور اس کی تین اقسام ہے: سفید، سرخ، اور شربتی (کالا) ۔

 گاجر سے حلوہ بھی بنایا جاتا ہے اور گاجر جگر کے سدے کھولتی ہے اور جسم کو طاقت دینے میں لاثانی سبزی ہے اور مثانہ و گردہ کی پتھری گاجر کے جوس سے ٹوٹ کر خارج ہو جاتی ہے اور گاجر کا حلوہ جسم کو طاقت دیتا ہے اور یہ دل کے امراض میں بہت مفید ہے ۔

گاجر میں تمام سبزیوں سے زیادہ غذائیت ہوتی ہے، کچی گاجر کھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے اور  اس سے بنائی جانے والی کانجی جو نمکین اور مزیدار مشروب ہے، کانجی بھوک بڑھاتی ہے اور گرمی کی شدت کو دور کرتی ہے اور کھانا ہضم کرتی ہے، کانجی گرمیوں کا بہترین تحفہ ہے۔