پاک قطر جنرل تکافل کا ہیش موو کے ساتھ اشتراک

495

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک قطر جنرل تکافل نے ہیش موو کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ زمینی، سمندری، ہوائی اور گوداموں کے کارگو کو آن لائن تکافل کوریج فراہم کی جائے گی۔پاکستان میںہیش موو لاجسٹک پلیٹ فارم کے کارپوریٹ، کاروباری امپورٹرز، فریٹ فاورڈرز،زمینی ٹرانسپورٹیشن اور ملک میں گوداموں کے صارفین کو ڈیجیٹل میڈیمز کے ذریعے میرین اینڈ فائرتکافل سروسز فراہم کرنا ہے۔