پشین میں ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی

387

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع پشین میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ بوستان کے علاقے کلی ناصران میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث گاڑی مخالف سمت سے آنے والی مسافربس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور گل احمد نامی موقع پرجاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زمان محمد زخمی ہوگیا ۔ واقعے کے بعد زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ سول اسپتال ریفرکردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔