سماجی شخصیت بشیر خان سواتی سے اظہارتعزیت

240

قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، آفیسر منسٹرابو نصر شجاع، ارکان پاکستان جنرنلسٹس فورم جدہ، صدر پاکستان ویلفیئرایسوسی ایشن پرویز قریشی، جنرل سیکرٹری راجا بشیر، نورحسن گجر، پی ٹی آئی کے قیصر جاوید آفریدی اور پاکستان کمیونٹی کے دیگرافراد نے سماجی رہنما اور پاکستان ویلفیئر ایسو سی ایشن جدہ کے چیئرمین بشیر خان سواتی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔واضح رہے کہ بشیر خان سواتی کی اہلیہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے مانسہرہ میں انتقال کر گئی تھیں۔