بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

221

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، زیارت،پشین ،ہرنائی،مستونگ گلستان، قلعہ عبداللہ، چمن ، سنجاوی و دیگر مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محصوس کیے گئے۔زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کی شدت 5.1 جبکہ زیارت اور سنجاوی میں شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا، زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔