دو غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل سے باہر

386

کراچی:ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والےپشاور زلمی  کےڈیرن سیمی اور نیوزی لینڈ کے مچل مک لینگن پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔

تفصیالت کے مطابق کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل مچل میک کلینیگن نیوزی لینڈ کے آئسولیشن قوانین کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے ہیں جبکہ ڈیرن سیمی لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

سیمی فلائٹ کی معطلی اور متبادل ٹرانسٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے سیمی پی ایس ایل میں شرکت سے محروم ہوئے ہیں۔

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں ڈیرن سیمی کی جگہ صہیب مقصود کو شامل کرلیا گیا ہے، جبکہ کراچی کنگز میں جنوبی افریقا کے وین پارنیل کو بطور متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل کراچی میں 14، 15 اور 17 نومبر کو ہوں گے جس کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔