بی آر ٹی پشاور کے سفری کارڈ کی قیمت بڑھادی گئی

243

پشاور:بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)پشاور کے سفری کارڈ کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کر دی گئی ہے۔

ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس کے سفری کارڈ کی قیمت 100 سے بڑھا کر 250 روپے کر دی گئی ہے تاہم سفری کارڈ کے 100روپے بیلنس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

 ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق بی آر ٹی سروس کے آغاز پر 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد سفری کارڈ مفت تقسیم کیے گئے تھے لیکن کارڈ کی قیمت 100 روپے رکھی گئی تھی جو بیلنس کی صورت میں صارفین کو فراہم کیا جارہا تھا۔