ڈیرہ اسماعیل خان : چنگچی رکشے کے حادثے میں ہلاکتیں 20ہوگئیں

271

ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں چنگچی رکشہ نہر میں گر گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سی آر بی سی نہر سے مزید16 لاشیں نکالی گئی ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔گزشتہ روز 4 خواتین سمیت 16افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیںجبکہ 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیاتھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھا۔