نظام مصطفی ہی سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی، صاحبزادہ ابوالخیر

164

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے میلاد مصطفیٰ چوک حیدرآباد میں جے یو پی کے ناموس رسالت ؐمارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں یہود و نصاری کے ایجنڈے کو چھوڑ کرعظمت مصطفیٰ ؐکا تحفظ کریں ریاست مدینہ کا نعرہ وفا کیا جائے ملک اور قوم کی تقدیر نظام مصطفیٰ ؐکے نفاذ سے ہی بدلی جاسکتی ہے حکمران محمد مصطفیؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملک فرانس سے سفارتی تعلقات ختم نہ کرکے پاکستان کے غیور عوام کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں فوری طور پر فرانس سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں ۔ہفتہ عشق مصطفیٰ ؐکا محض اعلان کرنے سے یہ ذمے داری پوری نہیں ہوتی محبت رسول کا تقاضہ یہ ہے کہ رسول ؐ کے گستاخ کا ہر فورم پر بائیکاٹ کیا جائے ۔اس سے قبل جے یو پی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی قیادت میں مارکیٹ چوک سے ناموس رسالت ؐمارچ کا آغاز ہو اجو تلک چاڑی،اسٹیشن روڈ،بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد،قادری مسجد سے ہوتا ہوا کوہ نور میلاد مصطفیٰ ؐ چوک پہنچا جہاں قائدین نے خطاب کیا ۔