نقطہ نظر

155

مہنگائی میں جکڑے پاکستانی عوام
ملک کے ہر طبقے میں بے چینی، بے اطمینانی پھیلی ہوئی ہے، کیوں کہ مہنگائی نے انہیں بُری طرح جکڑا ہوا ہے۔ اجناس کی ہر اقسام 200 روپے کلو سے کم نہیں۔ گندم 10 کلو کی بوری 600 سے اوپر ہی بازاروں میں فروخت ہورہی ہے۔ سبزی 100 روپے کلو سے کم کی دستیاب نہیں ہے۔ اس طرح ڈیری فارم کی اشیا بھی پر تولے پھر رہی ہیں۔ میری ارباب اقتدار سے درخواست ہے کہ سرکاری ملازمین ہے یا غیر سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہونا لازمی ہے۔ تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے۔ ملازمتیں عام ہونی چاہئیں تا کہ عوام آرام و سہولت سے کھانے پینے کی اشیا خرید سکیں۔ حکومت مہنگائی پر قابو پائے، عوام جو بدگمان ہورہے ہیں اس سے باہر آجائیں۔
سائرہ بانو، کورنگی شرقی
شریعت کی متعین سزا
کیسے تبدیل کی جاسکتی ہے
شریعت میں زانی کو سنگسار کرنے کا حکم آیا ہے اور یہی دوسروں کے لیے عبرت ہے، اجتماعی زیادتی پر پوری قوم دکھ اور افسوس کے ساتھ معاشرے کا تحفظ بھی چاہتی ہے، تحفظ ہمارا حق ہے۔ سزائے موت کے سوا کیسے شریعت کی بتائی ہوئی سزا کے مقابلے میں کوئی دوسری سزا تجویز کرسکتے ہیں۔
شبانہ عبدالجبار، ناظم آباد پاپوشنگر