مقبوضہ کشمیر: مسلمان خاندانوں کا ڈیٹا زبرستی حاصل کیا جانے لگا

316

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سوپور ضلع کے مختلف علاقوں میں کورڈن اور سرچ آپریشن (CASOs) کے تحت مسلمان خاندانوں سے فیملی ڈیٹا زبردستی حاصل کرنے لگے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا ہے اور گھر گھر تلاشی شروع کردی ہے۔

اس کے علاوہ کپواڑہ ، بارہمولہ ، پلوامہ اور کولگام اضلاع کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ ہم ضرورت سے زیادہ ڈیٹا حاصل کررہے ہیں۔