وزیر بلدیات سندھ کو وسیم اکرم کا ساحلوں پر پھیلی گندگی کا معاملہ اٹھانا پسند نہ اٹھایا

745

کراچی: سندھ کے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کو قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے ساحلوں پر پھیلی گندگی کا معاملہ اٹھانا پسند نہ اٹھایا، صوبائی وزیر نے سوئنگ کے سلطان سے سندھ کے کرکٹرز کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ وسیم اکرم سندھ کا بڑا درد رکھتے ہیں اور چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کوبھی بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں ۔ان سے درخواست ہے کہ اگر واقعی سندھ کا اتنا خیال ہے تو ایک ویڈیو سندھ کے کرکٹرز کے ساتھ قومی ٹیم کی سلیکشن میں ہونے والی زیادتی پر بھی کردیں، زاھد محمود کو تو آپ جانتے ہی ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ دراصل روایت غلط پڑگئی ہے، توجہ کے طالب اپنے ڈومین سے نکل کر دوسروں کے کام میں گھستے ہیں، مرکز میں وزیر سائنس اطلاعات کا وزیر بنا ہوا ہے، وزیر خزانہ وزیر صحت بنا ہوا ہے  اور پتہ نہیں کیا کیا، اگر سب اپنے اپنے ڈومین میں رہیں ترقی بڑھے گی کم نہیں ہوگی، کچھ لوگوں کو یہ بات سمجھنا ہوگی۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے کراچی کے ساحلوں پر پھیلی گندگی کا معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا تھا اور صافین کی جانب سے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر سی ویو پر صفائی کرکے ساحل کو صاف کیا تھا۔